
پاکستان شو بزانڈسٹری کو گزشتہ سال خیر با د کہنے والی سا بقہ اداکارہ نور سوشل میڈیا سے نالاں ہیں۔
اپنے وقت میں لولی ووڈ کو ہٹ فلمیں دینے والی سا بقہ اداکارہ،میزبان اور ما ڈل کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پرجعلی اکاؤنٹ بناکر ساکھ متاثر کرنیوالوں کوآخرکار ملتا کیا ہے ،جھوٹی خبریں پھیلاکر دوسروں کی زندگی متاثر کرکے رکھ دیتے ہیں ۔
اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد دین کی راہ پر چلنے والی نو ر نے کہا ہےکہ ملک بھر میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہ گیا ،میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے تنگ آچکی ہوں ، فیس بک پر میرا جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔
نور نے اپنے جعلی اکاؤنٹ اور بے بنیاد خبروں کے حل کےلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور اس با رے میں بتا یا کہ انھوں نے حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور میں درخواست دے دی ہے اوراعلیٰ حکام نے باقاعدہ کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News