بول انٹرٹینمنٹ پر آن ائیر ہونے والے شوبول نائٹس میں اداکارہ عا ئشہ عمر نے می ٹو مہم کے بارے میں گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بول نائٹس ود احسن خان میں انٹرویو کے دوران جنسی ہراسانی کے خلاف ترقی یا فتہ ممالک سے شروع ہو نے والی مہم می ٹو کے حق میں با ت کی۔
عا ئشہ عمر نے بول نا ئٹس کے میزبان احسن خان کے پو چھے جانے والے سوال پر کہا کہ جنسی ہراسگی کے بارے میں بات کر نا مشکل ہے،شوبز انڈسٹری میں اور دیگر شعبوں میں متعدد لوگ اس ہراسگی کی اذیت سے گزر رہے ہیں تاہم اس کے بارے میں اب کچھ حد تک با ت کی جا نے لگی ہے۔
عائشہ عمر نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ می ٹو ایک مضبو ط اور بہادرانہ مہم ہے جس کے آنے کے بعد لو گوں نے خصوصا خواتین نے اپنے ساتھ ہو نے والی جنسی ہراسگی کے بارے میں بو لنا شروع کیا۔
جنسی ہراسانی کا شکار ہو نے والی اداکارائیں اور ان کی کہا نیاں
عائشہ عمر نے می ٹو کے بارے میں کھل کر با ت کر تے ہو ئے کہا کہ کچھ لو گوں کا کہنا ہے کہ می ٹو کا استعمال غلط ہو رہا ہے لیکن میرے خیال میں یہ ایک کا میاب مہم ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ کچھ لو گ اس کا استعمال غلط کر رہے ہو۔
عائشہ نے می ٹو کے مو ضوع پر اپنا نظر یہ بیا ن کر تے ہو ئے اس راز سے بھی پردہ اٹھا یا کہ ان کے ساتھ بھی ہراسگی کا واقعہ ان کے شو بز کیر ئیر میں رو نما ہواہے۔
اداکارہ نے بو ل نا ئٹس کے میزبا ن احسن خان کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا کہ انہیں بھی کام کے دوران ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اپنے ساتھ رونما ہو نے والے اس واقعے کے بارے میں سب کے سامنے بات کرسکیں لیکن وہ جنسی ہرا سگی کے خلاف ہیں ۔
عائشہ عمر نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی وقت وہ اپنے ساتھ ہو نے والی ہراسگی کے بارے میں بول پڑیں اور سب بتا دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
