Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو ٹکے کی عورت کہنے پرہمایو ں سعید عدالت طلب

Now Reading:

دو ٹکے کی عورت کہنے پرہمایو ں سعید عدالت طلب

دو ٹکے کی عورت کہنے پرنا مور اداکارہمایو ں سعید کو عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پاکستانی ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو جوکہ گزشتہ ہفتے اختتام پذیر ہو چکا ہے ، میں خواتین کی کردار کشی کے الزام کے تحت دائر درخواست پر سیریل کے اہم کردار ہمایوں سعید کو 13 فروری کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔

ماہرہ خان بھی ہمایوں سعید کے گن گانے پر مجبور

ذرائع کے مطابق فاضل عدالت نے پیمرا اور دیگر مدعا علیہان کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیئے ۔

 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل بینچ نے ثنا سلیم کی درخواست کی سماعت کی۔

Advertisement

عدالت کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید خود وضاحت کریں کہ انہوں نے ایسے مکالمے کیوں ادا کیے ۔

واضح رہے کہ ڈرامے کے خلاف لاہور میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی کردار کشی کی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ڈراما مانیٹرنگ کا کوئی طریقہ ہے ؟ کوئی اِن ہاؤس سینسرشپ بھی ہے ؟ عدالت نے درخواست گزار سے بھی استفسار کیا کہ کیا آپ کو آخری قسط پر بھی کوئی اعتراض ہے ۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آخری قسط پر کوئی اعتراض نہیں۔

پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ڈرامے کی زبان اور منظر نگاری اخلاق کے دائرے میں ہو ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر