
ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دے دیا ہے انہوں نے اپنے خاندان کے لیے پاک فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔
حریم شا ہ نے کہا کہ والد صاحب سے وڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا جلد بتاؤں گی،پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212698473063211010
واضح رہے کہ گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے،میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔
حریم کے والد نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی،حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔
حریم شاہ کے والد اپنی بیٹی کی حرکتوں پر شرمندہ
اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں حریم کے والد زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا،صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212640631392210945
حریم کے والد نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے، ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News