
ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے متنازع شخصیت کے طور پرنام بنانے کے بعد پاکستان سےجانے کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حریم شاہ کا ملک واپس آنے کاکوئی ارادہ نہیں اور اس وقت وہ آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نےکینیڈا کی شہریت کیلئےاپلائی کردیاہے، ابھی وہ باکو میں موجود ہیں اور وہیں سے کینیڈا نکل جائیں گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام کے کئی جعلی اکاونٹس موجود ہیں جن سے ان کے نام پرجھوٹی اوربے بنیادخبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ جعلی اکاونٹ سےکی گئیں ٹوئٹس ان کی نہیں اور وہ صرف ’حریم شاہ آفیشل‘ اکاونٹ سے ٹویٹ کرتی ہیں۔
حریم شاہ کامزید کہناتھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو کال والی خبر حقیقت پر مبنی ہے تاہم ان کے نام سے چلنے والی یہ خبر کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کودھمکی دی ہے، بے بنیاد ہے اور اس کاسچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شیخ رشید کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ دو روز قبل انہوں نے رابطہ کیا اور وہ شدید برہم تھے۔
انہوں نے کہاکہ وہ جانتی ہیں جعلی اکاونٹس سے ٹویٹس کی وجہ سے کہ لوگ ان پرسوشل میڈیاہر گالیاں نکالتے اور برا بھلا کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار کی ذاتی معلومات اور شناختی کارڈ لیک ہونے جانے کابھی انکشاف ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے وزراء اور ورکرز کے خلاف ثبوت منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دے ڈالی۔ جس کے بعد حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین میں اس حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی تھی کیونکہ اس بار معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل تھے-
شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں،حریم شاہ کا یوٹرن
آج اس ساری صورتحال میں ایک نیا موڑ یہ آیا ہے کہ حریم شاہ اور پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک آڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔ یہ کال بظاہر حریم نے ریکارڈ کی ہے جس میں فیاض چوہان انہیں میڈیا پر زیادہ آنے سے روک رہے ہیں اور سمجھا رہے ہیں کہ میڈیا شاطر ہے اور آپ کو غلط طور پر استعمال کرے گا۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212465362886909952?s=20
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News