Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ میری پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں

Now Reading:

آپ میری پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں

پاکستان شو بز کے پر کشش اداکار عمران عباس نے عائزہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور انھیں اپنی پسندیدہ ساتھی اداکارہ کا بھی درجہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس نے سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ انسٹا گرام پر اداکارہ عائزہ خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرکے ان کی تعریفیں کیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

https://www.instagram.com/p/B7OXMztHTuo/?utm_source=ig_embed

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں پھر چاہے وہ تم کون پیا ہو، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ یا پھر تھوڑا سا حق ڈراما ہو، ایک اور پروجیکٹ کو مکمل کرلیا لیکن بہت سے پنسی مذاق کے ساتھ اور ایک دوسرے کو بیوقوف بنانا، میں آپ کے لیے بھی یہی کہوں گا کہ یقیناً آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ نوازا گیا، اللہ آپ کو مزید کامیابی دے۔

عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش، ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی

Advertisement

عائزہ خان نے بھی عمران کی اس پو سٹ کو شئیر کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھ سے امید نہ رکھنا کے میں تمہیں سراہوں گی۔

ایک اور کمنٹ میں عائزہ خان نے عمران عباس کی بھی جوابا تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  تم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہو اور میرا بہترین دوست بننے کے لیے تمہیں مبارک ہو۔

https://www.instagram.com/p/B7NVfkencEv/

واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کی شاندار پرفارمنسز کی وجہ سے ان کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے،عائزہ خان کو صرف مداح ہی پسند نہیں کرتے بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی انہیں بےحد پسند کرتی ہیں۔

 یاد رہے کہ اس وقت عائزہ  دو مقبول ڈراموں میں کام کررہی ہیں جن میں ایک ‘میرے پاس تم ہو’ ہے اور دوسرا ‘تھوڑا سا حق’ اور یہ دونوں ڈرامے ہی کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔

تھوڑا سا حق ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا اور اب ان دونوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ بھی ختم کرلی جس کے بعد عمران عباس نے انسٹاگرام پر عائزہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہو ئے انھیں اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر