Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنسی ہراسگی،زائرہ کوبالآخرانصاف مل ہی گیا

Now Reading:

جنسی ہراسگی،زائرہ کوبالآخرانصاف مل ہی گیا

بالی ووڈ کی سابقہ مسلم اداکارہ زائرہ وسیم کو جنسی ہراسگی کیس میں تین سال کے طو یل  انتظار کے بعد با لآخرانصاف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زائرہ وسیم کوسال 2017 میں دوران پرواز جنسی طور ایک 41 سالہ نامور بھارتی بزنس مین نے ہراساں کیا تھا جسے اب تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بالی ووڈ کی سیکرٹ سپر سٹار نے مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیر بعد کہہ دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جنسی ہرا سگی کے واقعے کے وقت زائرہ کی عمرصرف 17 سال تھی۔

Advertisement

  ملزم ویکاس سچدیو کو بچوں کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے نا مور ہیرو عامر خان کی سپر ہٹ فلموں دنگل اور سیکرٹ سپر سٹار میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے دین کی خاطرگزشتہ سال اداکاری بھی چھوڑ دی تھی۔

زائرہ وسیم نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان اپنے فیس بک پوسٹ میں کیاتھا۔

زائرہ کا کہنا تھا کہ فلموں کی وجہ سے ان کا ایمان سے رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا اوراس کی وجہ سے ان کی زندگی میں برکتیں کم ہورہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پانچ سال پہلے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا مجھے بے تحاشہ شہرت ملی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا جانے لگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج پانچ سال بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اپنی اس شناخت سے خوش نہیں ہوں، جب میں نے چیزوں کو سمجھنا شروع کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ میں یہاں فٹ ہوگئی ہوں لیکن میرا تعلق یہاں سے نہیں ہے۔

Advertisement

 زائرہ وسیم کو ’دنگل‘ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے اس کے علاوہ انہیں کئی فلمی ایوارڈ بھی ملے

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اسٹوری میں یہ دعویٰ کیا تھا وسترا ائیرلائن کی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں جب وہ سو رہی تھیں تو پچھلی نشست پر بیٹھے شخص نے 5 سے 10 منٹ تک اپنے پاؤں سے نامناسب انداز میں اُن کی گردن اور کمر کو چھوا۔

مسافر کی جانب سے اس نامناسب حرکت کا نشانہ بننے کے بعد اس وقت زائرہ نے سوشل میڈیا پر روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی ۔

اس ویڈیو میں زائرہ کا کہنا تھا کہ میں اس لیے آواز اٹھا رہی ہوں کیونکہ کوئی ہماری مدد نہیں کرسکتا جب تک ہم خود اپنی مدد نہ کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر