Advertisement
Advertisement
Advertisement

عفان وحید نےخوشخبری سنا دی

Now Reading:

عفان وحید نےخوشخبری سنا دی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کےنامور اداکارعفان وحید نےمداحوں کوبڑی اسکرینز کیلَئے کام کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

اداکار عفان وحیدنے انکشاف کیا کہ وہ فلم ‘مستانی’ کے ساتھ سینما اسکرینز پر اپنا ڈیبیو دیں گے ۔ اس سے پہلے اداکار کئی بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

عفان وحید نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پروڈیوسرز نے مجھ سے رابطہ کیا جس کے بعد میں نے اس فلم کا اسکرپٹ پڑھا کیونکہ میں اپنا ڈرامہ کیریئر عام سی کہانیوں پر کام کر کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

اس فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے حوالے سے عفان وحید کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ مجھے اس کی کہانی بہترین لگی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کردار میرے لیے تھوڑا مشکل ضرور ہوگا۔

عفان وحید کا مزید کہنا تھا کہ فلم پر کام کرنے کا میرا اب تک کا تجربہ کافی اچھا رہا۔ ایمانداری سے بات کروں تو میں پہلی کافی پریشان تھا کیوں کہ یہ میری پہلی فلم ہے لیکن اب خوداعتماد ہوگیا ہوں۔

Advertisement

فلم کے مرکزی کرداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عفان وحید تھا کہ ‘میرا کردار ایک عام سے لڑکے کا ہے جو کافی نرم دل ہےاسے عالیہ نامی ایک ایسی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے جو اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے فلم کی کہانی ان دونوں کے رشتے پر بنی ہے،فلم کی کہانی تجسس اور کامیڈی پر مبنی ہوگی۔

واضح رہے کہ فلم ‘مستانی’ کی ہدایات عثمان رضوی دے رہے ہیں جنہوں نے فلم کا اسکرپٹ بھی تحریر کیاہے۔

عفان وحید کے مطابق فلم کو رواں سال عید الفطر تک ریلیز کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے بہرحال اب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر