Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارکی پاکستانی اداکارہ کےساتھ کام کرنےکی خواہش

Now Reading:

بھارتی اداکارکی پاکستانی اداکارہ کےساتھ کام کرنےکی خواہش

بھارت سے یاترا کیلئے آئے اداکاروگلوکار گپی گریوال نےپاکستانی فلموں کی پذیرائی کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیاجس پر مہوش نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیاہے۔

بھارتی اداکار سےایک انٹرویوکے دوران سوال کیاگیاکہ انہیں پاکستان کی سب سے اچھی فلم کون سی لگی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے پاکستان اب کی ساری فلمیں دیکھنی ہیں کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ پاکستانی فلموں کا بزنس بہت اچھا ہے۔

گپی گریوال نے بتایا کہ انہوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ دیکھ رکھی ہےاور اس میں مہوش حیات کا کام بہت اچھا لگا۔ انہوں نےکہا کہ ’یقیناً میں چاہوں گا کہ میں ان کے ساتھ کام کروں‘۔

دوسری جانب مہوش حیات نےبھی ٹویٹر پر بھارتی اداکار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کی فلموں اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس سے قبل گپی گریوال ننکانہ صاحب حاضری دینے کے بعد اپنے آبائی گاوں پہنچے تو لوگوں نے ان کا شانداراستقبال کیا اورگاؤں پہنچنے پرایک مقامی بزرگ نے گپی گریوال کو ان کا آبائی گھر اور اس سے ملحق علاقہ دکھایا جہاں دیہی طرز پر تعمیر کئے گئے گھر نمایاں تھے۔

 اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں گپی گریوال پاکستانی بزرگ کا ہاتھ تھامے گاؤں کی ایک گلی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

گپی گریوال پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچےہیں جہاں حکومتی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

گپی گریوال اپنے سوشل میڈیا پرپیغامات دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا دورہ ممکن بنانے کے انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بھارتی اداکار نے سکھوں کے مذہبی مقام گردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ پنجہ صاحب پر حاضری دی اور پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر