
پاکستان شو بزانڈسٹری کے نامور اداکار،ما ڈل اور گلو کار آغا علی نے اپنی ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔
حنا الطاف اپنے ہیرو کو می ٹو مہم سے ڈراتی رہی
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران آغا علی نے اپنی قریبی دوست حناالطاف سے متعلق پو چھے گئے سوال پر کہا کہ حنا ایک بہت اچھی لڑکی ہے، میں اسے بہت پسند کرتا ہوں، جس طرح کی وہ منفرد شخصیت رکھتی ہیں وہ مجھے پسند ہے۔
https://www.instagram.com/p/B6yh6g7FdgR/?utm_source=ig_embed
حنا کی تعریفوں کے پل با ندھتے ہوئے آغا علی نے بتا یا کہ ہم دونوں ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں،ہنستے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تقریبات میں ساتھ جاتے ہیں، ہمارا ڈرامہ بھی کامیاب رہا۔
ان تما م جوابا ت کے بعد آغا علی نے مزید تر دید کر تے ہو ئے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں تاہم لوگ توکچھ بھی کہتے ہیں، میں کسی کے ساتھ بھی تصویر شیئر کردوں تو میرے پاس فون آنا شروع ہوجاتے ہیں کہ کیا چل رہا ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ آغاعلی اور حناالطاف کی دوستی کے چرچے آج کل بے حد ہو رہے ہیں اور اسی سلسلے میں سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پو سٹ بھی سامنے آئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آغا علی نے حنا کو اس کی سالگرہ پر سرپرائز دیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News