
سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشئیر کی ہے جس میں وہ ایک عالم دین کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت اور اس کا ترجمہ کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو اسکارف میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ قرآن پاک کی چند آیات کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ان کا ترجمہ بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے مذکورہ ویڈیو میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ گزشتہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ویڈیوز جاری کر رہی ہیں اور اب وہ نئے سال میں باقاعدہ طور پر اسلامی تعلیمات کی ترویج کرتی دکھائی دیں گی۔
یہ ایک پرانی ویڈیوہے،رابی کا پیغام
انہوں نے اپنی ویڈیو میں دیگر مذاہب کا احترام کرنے کا درس بھی دیا اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اب وہ نئے سال میں دین اسلام کی تعلیمات کا درس دیتی دکھائیں دیں گی۔
واضح رہے کہ رابی نے گزشتہ سال اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کیے جانے کے بعد شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ واپس انٹرٹینمنٹ دنیا میں نہیں آئیں گی۔
رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے نئی زندگی گزارنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ باقی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی
تاہم اس وقت اداکارہ نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی تھی لیکن دسمبر 2019 کے آخر میں ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیے تھے۔
سابق اداکارہ کی جانب سے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز میں پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News