فلم ’’جوکر‘‘ایک بار پھر بازی لےگئی
92ویں’’آسکرایوارڈز‘‘کی نامزدگیوں کااعلان کردیا گیاہے، جس میں فلم ‘جوکر’ 11 نامزدگیوں کےساتھ سب سے آگے رہی۔
92ویں ’’آسکرایوارڈز‘‘میں ہالی وڈ کی گزشتہ سال ریلیز ہونےوالی تھرلر فلم ‘جوکر’ کوبہترین فلم اوربہترین اداکار کے ساتھ کئی اور ایوارڈز کےلیےنامزد کیا گیاہے۔
92ویں آسکرز میں ‘جوکر’کےعلاوہ بہترین فلم کےلیے’فورڈ ورسز فیراری’، نیٹ فلکس کی فلم ‘دی آئرش مین’، ‘مزاحیہ فلم ‘جو جو ریبٹ’،’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ اور پیرائسٹ’ جیسی فلموں کونامزد کیا گیا۔
Congratulations to the Best Picture nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/Wqgdoe62Gs
Advertisement— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
فلم ‘جوکر‘ نےسب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں، اس کےعلاوہ ‘دی آئرش مین’، ‘1917’ اور’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ جیسی فلموں نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔
ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو اپنی فلموں کے لیے آسکرز میں 24 نامزدگیاں ملی ہیں ، ان فلموں میں ‘دی آئرش مین’، ‘میرج اسٹوری’، ‘دی ٹو پوپس’ اور ڈاکیومنٹری ‘امریکن فیکٹری’ شامل ہیں۔
بہترین اداکاروں کی نامزدگیوں میں اینٹونیو بینڈراس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکوئن فیونکس اور جوناتھن پرائس کے نام سامنے آئے۔
AdvertisementCongratulations to the Leading Actor nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/juoOEIpG7X
— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
جبکہ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے اسکارلٹ جانسن، سائروسی رونن، چارلیز تھرون، سنتھیا ایریوو اور رنی زلوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
Congratulations to the Leading Actress nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/LSz3nymNVY
Advertisement— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
ہدایت کاروں میں مارٹن اسکورسیز (دی آئرش مین)، ٹود فلپس (جوکر)، سیم میڈز (1917)، کوئینٹن ٹیرنٹینو (ونس اپن اے ٹائم ان ہولی وڈ) اور بونگ جون ہو (پیراسائٹ) کے نام سامنے آئے۔
Congratulations to the Directing nominees! #OscarNoms pic.twitter.com/wAnN2RM6Ld
Advertisement— The Academy (@TheAcademy) January 13, 2020
واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں سال 9 فروری کو منعقد ہوگی۔
اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ایوارڈ) کی تاریخ
اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ایوارڈ) کی پہلی تقریب ہالی ووڈ روزویلٹ ہوٹل لاس انجیلس میں 1929 میں منعقد ہوئی۔ یہ ایک پرائیویٹ ڈنر تھا جس میں صرف 270 افراد شریک تھے اور داخلہ ٹکٹ کی قیمت صرف پانچ ڈالر تھی۔
صرف پندرہ منٹ جاری رہنے والی اس تقریب میں بارہ اقسام کے ایوارڈ دیئے گئے۔ سب سے زیادہ ایوارڈ تین فلموں ساتویں بہشت، صبح سویرے، اور دو انسانوں کا ایک گیت کو ملے۔
پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں بہترین فلم ونگز، بہترین کہانی انڈر ورلڈ، بہترین سکرین پلے (ساتویں بہشت)، بہترین پروڈکشن ڈیزائن ولیم کیمرون، بہترین ڈائریکٹر فرینک بورزاگ (ساتویں بہشت)، بہترین اداکار عمل جنننگس (دی لاسٹ کمانڈ)، اور بہترین اداکارہ گنٹ گینار۔ چارلی چپلن اور وارنر برادرز کو اعزازی اکیڈمی ایوارڈ ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
