
خوبرو اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ خود پر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویوکے دوران نیلم منیر نے کہا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور میرا اس پر یقین ہے۔
نیلم منیر نے کہا ہے کہ قسمت پر بھی یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں، بڑی سکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی۔
محبت بہت مشکل چیزہے جومجھ سےنہیں ہوتی
اداکارہ نیلم کا کہنا ہے کہ خود پر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی ۔
نیلم نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں،میں نے کرئیر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔
اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران مزید بتا یا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اب کیا کرنا چاہتی ہیں جس پرانھوں نے جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ، اگرآگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔
نیلم منیر نے سوالات کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ میں اپنے سارے معاملات اللہ پرچھورٹی ہوں، جوہوتا ہے بہتر ہوتا ہے۔
زندگی کا ہرسکون میرے پاس ہے، غصہ بہت کم آتا ہےجب کہ میں دوسروں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہوں تاہم میں لوگوں سے زیادہ امید نہیں لگاتی،مجھے اللہ نے وہاں پہنچادیا جہاں کا میں نے سوچا بھی نہ تھا، میرے پاس سب کچھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News