
پاکستانی شو بز انڈسٹری کے صف اول کے ہیرو ہمایو ں سعید کو صرف ڈراموں میں ہی بے وفا ئی کا سامنا نہیں کر نا پڑتا بلکہ وہ اس کا مزہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی چکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی لیکن اس لڑکی نے انھیں دھوکہ دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔
میرا جی بھی” میرے پاس تم ہو “کی فین نکلی
ہمایوں سعید نے اپنی پہلی محبت اور اس بے وفا لڑکی کے ساتھ ساتھ اپنے مدا حوں کو یہ بھی بتا یا کہ وہ اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتے ہیں اور انھیں انگریز لڑکیاں بالکل بھی پسند نہیں ۔
AdvertisementAlways wished to begin new year at this most sacred place & Alhamdulillah my wish came true this year. Welcoming 2020 with prayers for all of u & our beloved Pakistan. May Allah bless us with His infinite mercy and fill the next year with prosperity, love & peace. Happy new year! pic.twitter.com/EhRRBS3q7b
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 31, 2019
پا کستانی ہیرو نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔
اداکا ر کا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکاراوٓں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔
https://twitter.com/Mohtermalaila/status/1208652518869393408
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اداکاری سے قبل میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملا زمت کرتا تھا اسی دوران پہلا ڈراما گھر والوں سے چھپ کر کیا کیونکہ میرے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کے شعبے میں آوٓں۔
واضح رہے کہ پاکستانی شو بز انڈسٹری کے مایہ نا زاداکار ہمایوں سعید آج کل ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو میں ایک ایسے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی خاطر اس سے نا صرف بے وفائی کر تی ہے بلکہ دھوکا دیتے ہو ئے اسے چھوڑ کر چلی بھی جاتی ہے۔
اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے اپنی بیوی کی بے وفائی اور دھوکہ کھانے والے شو ہر کا کر دار اتنی خوبی سے ادا کیا ہے کہ لوگ ان کی اداکاری کے گن گانے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News