Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا جی نےبھی بتادیا کہ ’سکون توصرف قبرمیں ہے‘

Now Reading:

میرا جی نےبھی بتادیا کہ ’سکون توصرف قبرمیں ہے‘

لالی ووڈ اداکارہ میراجی نے فلمی کیریئر میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ مشکلات تو زندگی کا حصہ ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے منسلک جملہ دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سکون تو صرف قبرمیں ملتا ہے‘۔

اداکارہ میرا جی نے بالی ووڈ اداکار اورمعروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والے اشمیت پٹیل سے شادی نے کرنے کا رازبھی فاش کردیا ہے۔

میرا جی نے بھارتی اداکاروں کی جانب سے شادی کی پیشکش کورد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاگیا ہے کہ میری فیملی نے اس شادی سے انکار کردیا تھا جبکہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی جانب سے بالی ووڈ اداکار اشمیت پٹیل سے شادی نہ کرنے سے متعلق میرا نے کہا کہ اشمیت پٹیل کا تعلق ایک ہندو فیملی سے تھا اور ہم سید ہیں لہٰذا ہماری شادی نہیں ہوسکتی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران میرا نے بات کرتے ہوئے اپنے زندگی کے کئی پہلووں اور واقعات کا ذکر کیا۔ میرا نے بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور انڈسٹری میں جہاں ان کے کئی دوست ہیں وہی دشمن بھی ہیں۔

میراجی کا کہناتھاتھا کہ انہیں بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشٹ اور لالی ووڈ میں اداکارہ نیلی اور مرینہ خان بے حد پسند ہیں اور وہ ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔

Advertisement

اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اپنے خیال کااظہارمیرا جی نے ڈھکے چھپےلفظوں میں کرتے ہوئے کہا کہ  ’ماہرہ اگر اداکارہ نہ ہوتیں توگھریلوخاتون ہوتیں‘۔  جب کہ مہوش حیات سے متاثر نظرآتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہوش ڈاکٹریاورکنگ وومن ہوتیں اس کے علاوہ اگر اداکارہ ریشم اداکارہ نہ ہوتیں تو میوزک کے شعبے میں کام کررہی ہوتیں ۔

خود اپنے بارے میں میرا جی کافی خوش فہمی کا شکار نظر آئیں اور بولیں کہ ’میں اگرانڈسٹری سے وابستہ نہ ہوتی توضرور ٹیچر ہوتی‘۔ اس کے علاوہ میرا جی نے بتایا کہ انہیں انگریزی بولنے کا بہت شوق ہے۔

اداکارہ میرا نے فواد خان کو کم دوست بنانے اور زیادہ میل جول نہ رکھنے والا شخص قرار دیا۔ جبکہ انٹرویو کے ریپیڈ فائر سیشن میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو صاف اورشفاف شخص، نواز شریف کو اچھا لیڈر، شہباز شریف کو کام کرنے والا اچھا سیاست دان اور بلاول بھٹو زرداری کو ہینڈسم قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر