Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہوش حیات کی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کی مذمت

Now Reading:

مہوش حیات کی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کی مذمت
مہوش

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ستارہ امتیازحاصل کرنے والی مہوش حیات ایک بہترین اداکارہ تو ہیں ہی لیکن حالات حاظرہ پر بھی خوب نظر رکھتی ہیں اوراس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سےگزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔‘

مہوش حیات نے لکھا کہ ’ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین اورحالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلےکرتے ہیں اور یہ صرف ایران اور امریکا تک ہی محدود نہیں، اللّہ ہماری حفاظت کرے۔‘

اداکارہ نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ ’سلیمانی‘ بھی لکھا۔

مہوش کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے خواتین کی بین الاقوامی امور کو سمجھنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایاگیا تو مہوش کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا۔

ایک صارف نے مہوش کے ٹوئٹ پر طنزکرتے ہوئے لکھا کہ ’جب سے خواتین نے بین الاقوامی امور میں دلچسپی لینا شروع کیا ہے۔‘

Advertisement

مہوش نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ فرانس کی عظیم خاتون جون آف آرک، حسن و خوبصورتی کی شاہکار قدیم مصری ملکہ قلوپطرہ، برطانیہ کی پہلی خاتون وزیرِاعظم مارگریٹ تھیچر اور پاکستان کی واحد خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو محض چند نام ہیں۔

انہوں نے صارف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ وقت آن پہنچا ہے کہ آپ اپنی اس چھوٹی جگہ سے باہر آجائیں جہاں آپ رہ رہے اور کافی سے لطف اندوز ہورہے ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر