
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 50 سےزیادہ کیمروں کواستعمال کرتے ہوئے 30 دن کیلئے بغیر موبائل کا استعمال کیے، رئیلٹی شو میں مقابلے کیلئے افراد ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
مقابلے میں شریک افراد ایک دوسرے کی سیاست کا سامنا کررہے ہیں اور پاکستان کے کسی بھی شو میں پہلی بار انہیں اپنے مداح بنانے کا موقع دیا جارہا ہے۔
بول کا یہ منفردرئیلٹی شو پچھلے کئی دن سے ٹاپ ٹرینڈ کررہاہے اور اس سے پہلے پاکستان کا کوئی بھی شو ٹاپ 10 میں ٹرینڈنگ میں نہیں رہا۔ منفرد شو اپنی پہلی قسط سے ہی ٹرینڈنگ پر ہے۔
شو کی میزبانی وقارزکا کررہے ہیں جس نے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور ناظرین کی جانب سے شو کوبھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
بڑے بڑے ڈراموں کی موجودگی میں بھی بول کارئیلٹی شو 3 مرتبہ نمبرون رہا ہےاور اب شو کی پہلی قسط نشر ہوگئی ہے جس میں نئے چہروں کو موقع دیا جارہا ہے کہ وہ آئیـں اور مقابلے میں شریک ہوں۔
بول ہاوس کا منفرد شو ایک ’سوشل ہیومن‘ تجربہ بھی ہے جس میں مقابلے میں شریک لوگ اپنی پرسنلٹی کی عکاسی کریں گے۔
پچاس کیمروں کی موجودگی میں ڈیڑھ گھنٹے کا یہ منفرد شو پاکستان کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے جو 24 گھنٹے شوٹ ہورہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News