Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی گائو ماتا کی اوقات، ٹوئنکل کھنہ کادبنگ ٹوئیٹ

Now Reading:

بھارتی گائو ماتا کی اوقات، ٹوئنکل کھنہ کادبنگ ٹوئیٹ
گائے

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں طلباء سے زیادہ گائے کو تحفظ دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نا مور بھارتی اداکارہ اوربالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنّہ نے بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلباء پر تشدد کے واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی اخبار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہےجہاں طلباء سے زیادہ گائے کو تحفظ دیاجاتا ہے۔

Advertisement

ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی ٹو ئیٹ میں لکھا کہ بھارت اب ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں گائے کے ذبح کرنے پر تو پابندی ہے لیکن طلباء پر تشدد کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

جامعہ ملیہ میں طلبہ پرتشدد، ٹوئنکل کھنہ بول پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ  نے لکھا کہ آپ طلباء پر ایسے ظُلم اور تشدد نہیں کرسکتے ، اِس سے سڑکوں پر احتجاج ہوگا، ہڑتالیں ہوں گی اور لوگ زیادہ سے زیادہ باہر نکل آئیں گے۔

سپراسٹار اکشے کمار کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں شیئر کردہ اخبار کی سُرخی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اِس اخبار کی سُرخی سے واضح ہورہا ہے کہ اب بھارت میں طلباء کو تحفظ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن  نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آرایس ایس کے انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا اور مسلمانوں کو چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

میڈیا رپورٹ کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے ماسک پہنے ہوئے 50 سے 60 غنڈوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔

 حملے کے دوران طالبات پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ طُلبہ یونین کی صدر کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس واقعے پر بھارت بھر میں طلبہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،ممبئی،کولکتا ،پونے ،حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے کرکٹ بیٹ سے لیس انتہا پسند وں نے ہاسٹل میں داخل ہو کر کمروں میں توڑ پھوڑ بھی کی، کچھ طالب علم جان بچانے کے لیے اپنے کمروں کی ایک منزلہ بالکنی سے نیچے کود گئے اور زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر با ت یہ بھی  ہے کہ اس پر تشدد کا رروائی کے دوران دلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، جس کے بعد جے این یو کےطُلبہ رات گئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر