Advertisement
Advertisement
Advertisement

جا نئیے دانش اورعائزہ کی لو اسٹوری

Now Reading:

جا نئیے دانش اورعائزہ کی لو اسٹوری
Danish Taimoor

پاکستان شو بز انڈسٹری کی کامیاب اور خو بصورت جو ڑی دانش اور عائزہ نا صرف سب کے پسندیدہ ہیں بلکہ مداح ان کے با رے میں جاننا بھی چاہتے ہیں۔

یہا ں یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ ان دونوں اداکاروں نے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ ان کے تعلق کا آغاز ہوا کیسے یا دانش تیمور نے عائزہ کو شادی کی پیشکش کیسے اور کہاں کی لیکن اب دانش  نے شادی کے کئی سال بعد بو ل انٹرٹیمنٹ کے مقبول شو لا کھوں میں کھیل کی میزبا ن ما ریہ واسطی کے سامنے سب سچ سچ بتا دیا۔

اس شو میں ما ریہ واسطی کے سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے دا نش تیمور نے خود اس بات سے پردہ اٹھاتے ہو ئے کہا کہ فیس بک سے قبل آرکٹ استعمال کیا جاتا تھا اور وہیں ہم دونوں نے بات چیت شروع کی، وہ میری بہت بڑی مداح تھیں، میں نے بہت جلدی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی، لیکن شادی سے قبل میں نے عائزہ خان سے کبھی درخواست نہیں کی کہ وہ میرے ساتھ باہر چلیں ۔

دانش نے بتا یا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ عا ئزہ میری بہت بڑی مداح ہیں، تب میں نے سوچا کہ یہ لڑکی بہت اچھی ہے اور اسے میرے گھر میں ہونا چاہیے، جس کے بعد میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن عائزہ نے یقین کرنے سے انکار کردیا۔

Advertisement

دانش تیمور نے عائزہ کو پروپوز کر نے کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سنا یا کہ جب میں کالج میں تھا تو میری ایک دوست مجھے پسند کرتی تھی لیکن ایک سال بعد مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اب ہمیں اپنی تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے، میں جانتا تھا ہم شادی نہیں کرسکیں گے کیوں کہ میری عمر بہت کم تھی لیکن جب میں نے اسے یہ بتایا تو اس نے یقین نہیں کیا، وہ سمجھی کہ میں کسی اور کو پسند کرتا ہوں’۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ‘اس لڑکی نے زور دیا کہ میں اس لڑکی کا نام بتاؤں تو صرف بات ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ میں کسی کنزہ نامی لڑکی کو پسند کرتا ہوں، یہ بات عائزہ سے ملنے سے دس سال پہلے کی تھی اور دس سال بعد جب میں عائزہ سے ملا اور وہ مجھے پسند آئیں تو پتا چلا کہ عائزہ کا اصل نام کنزہ ہی ہے اور میں نے اس طرح کنزہ سے ہی شادی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر