Advertisement
Advertisement
Advertisement

بافٹا،فلم 1917 نےبہترین فلم اورڈائریکٹرکاایوارڈجیت لیا

Now Reading:

بافٹا،فلم 1917 نےبہترین فلم اورڈائریکٹرکاایوارڈجیت لیا
فلم 1917

  ہالی وڈ فلم 1917 نےبرٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلے ویژن آرٹس (بافٹا ) کے بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹرکے ایوارڈزبھی جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق  1917  نے بہترین فلم اوربہترین ڈائریکٹرکےبافٹاایوارڈ جیت لیے ، بہترین اداکار کے اعزاز جوکر کے یاکین فونکس کے حصے میں آیا جبکہ رِینی زیل ویگر بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلے ویژن آرٹس (بافٹا )ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں ہوئی۔ ریڈ کارپٹ پر فلم اور ٹی وی کے معروف ستاروں نے جلوے بکھیرے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے بھی ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔

جنگ عظیم اول کی کہانی پر مبنی فلم 1917  نے دی آئرش مین، جوکر ، ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ اور پیراسائٹ کو شکست دے کر بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ جیتا۔

فلم 1917

Advertisement

1917  کے ڈائریکٹرسام مینڈیزنے مارٹن اسکورسیسی اورکوئنٹن ٹرن ٹینو جیسےہدایت کاروں کوشکست دیتےہوئےبہترین ڈائریکٹرکا ایوارڈ اپنےنام کیا۔

فلم 1917

 جبکہ بہترین اداکارکابافٹاایوارڈ’جوکر‘ کےیاکین فینکس نےحاصل کیا ۔ ان کے مقابلے میں لیونارڈو ڈی کیپریو،ایڈم ڈرائیور، ٹیرون ایگرٹن اور جوناتھن پرائس تھے۔

فلم 1917

بہترین اداکارہ کاایوارڈ رینی زیل ویگر کو ’جوڈی‘ میں یادگارکرداردا کرنےپردیا گیا۔ رینی نے جیسی بکلے ،اسکارلیٹ جوہانسن ، سیوئرس رونن اور چارلیز تھیرون کو شکست دے کر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

جنوبی کاریائی فلم ’’پیراسائٹ نے بہترین اسکرین پلے سمیت بافٹاکےدوایوارڈزاپنےنام کئے ۔

Advertisement

 

بریڈپٹ نےونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ میں بہترین معاون اداکارجبکہ لوراڈرن نےبہترین معاون اداکارہ کابافٹاایوارڈ اپنےنام کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر