
پاکستان شو بز کی با صلا حیت خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کرونا وائرس سے بچاو کےلئے اپنے چہرے پر ما سک پہننا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے چین میں پھیلنے والے جان لیوا مہلک کرونا وائرس کے حوالے سے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عہدِ وفا کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ کہانی لیک
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمہوش حیات نے اپنی ماسک پہنی تصویر شئیر کی جس کے ساتھ انھوں نےایک پیغام بھی لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کیلئے دعا گو ہوں جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ آزمائش جلد از جلد ختم ہوجائے۔
AdvertisementNo I am not channeling some inner superhero just taking precautions while traveling. I pray for all those suffering from the Corona Virus. We stand with China at this crucial time and hope to see a speedy end to the epidemic. Cannot go around frightening children at airports.. 🙅🏻♀️ pic.twitter.com/zs5EKI5flD
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 6, 2020
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایئر پورٹ پر موجود ہیں اور زیادہ اِدھر اُدھر نہیں جارہیں کیونکہ ان کا ماسک والا چہرہ دیکھ کر ایئر پورٹ پر موجود بچے ڈر سکتے ہیں۔
مہوش حیات نے کہا کہ وہ اپنے اندر کے سپر ہیرو کو نہیں دکھا رہیں بلکہ احتیاطی تبدیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہن رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب پورے چین میں پھیل چکا ہے اوراب تک اس وائرس کے نتیجے میں 490 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News