
نامور گلوکارسجاد علی کے صاحبزادے گلوکار و اداکار خوبی علی نے کہاہےکہ آپ اپنی پہلی محبت واقعی کبھی نہیں بھلا سکتے‘۔
سجاد علی کے گانے میں پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اور سجاد علی کے صاحبزادے خوبی علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے نئے گانے’ بارش‘ کی ویڈیو شیئرکی ہے۔
خوبی علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے والد کے نئے گانے میں پہلی بار بطورِ اداکار کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘۔‘
پہلی محبت کی اہمیت کیا ہے، خوبی نے بڑی خوبی سے بتادیا ’واقعی میں آپ اپنی پہلی محبت کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔‘
https://www.instagram.com/p/B8Y9a5Epgbt/?utm_source=ig_embed
اپنی اِس پوسٹ کے علاوہ خوبی علی کی جانب سےگزشتہ روزانسٹاگرام پر انہوں نےاپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کی اداکاری کوسراہا۔
خوبی علی نےصارفین سے اپنی حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’دو لیجنڈز کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ سب ہماری آئندہ آنے والی موسیقی کے لیے بھی اِسی طرح پیار اور محبت کا اظہار کریں۔‘
https://www.instagram.com/p/B8dpNyTJMrZ/?utm_source=ig_embed
خیال رہے کہ گلوکارسجاد علی کا نیا گانا ’بارش‘ دو روز قبل ہی ریلیز ہوا ہے جوکہ شہرت کی بلندیوں تک جاپہنچا ہے۔
اِس گانے میں اداکارہ ریما خان اور سجاد علی کےساتھ ان کےبیٹےخوبی علی نےاداکاری کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News