Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد رائے بچوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ہائیکورٹ پہنچ گئے

Now Reading:

شہزاد رائے بچوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ہائیکورٹ پہنچ گئے
shahzad

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے بچوں سے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ہائی کورٹ پہنچے جہاں گلوکار کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی گئی۔

سماعت کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکولوں میں بچوں پر تشدد کی فوری روک تھام  کیلئے وزارت داخلہ کو اقدامات کرنے کاحکم دیدیا۔

معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد سےان کے دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کا مشن ایم کیو ایم کامیاب, وزیراعظم کی یقین دہانیاں کام کرگئیں

شہزاد رائے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو والدین پٹائی کرتے ہیں، بچہ اسکول جاتا ہے تو استاد اچھا انسان بنانے کے لئے مارتے ہیں لیکن ریسرچ بتاتی ہے کہ تشدد سے صرف تشدد بڑھتا ہے۔

Advertisement

شہزاد رائے نے کہا جب بچے پر تشدد ہوتا ہے تو دماغ کا وہی حصہ متاثر ہوتا ہے جو جنسی ہراسانی سے متاثر ہوتا ہے، وفاق کے قانون میں موجود پینل کوڈ 89 میں گُڈ فیتھ کے تحت بچے کو مارسکتے ہیں۔

شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کے وکیل شہاب الدین نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کے حوالے سے کہا پاکستان میں 81 فی صد بچے کسی نہ کسی طور پر ذہنی تشددکا شکار ہوتے ہیں، پینل کوڈ کے سیکشن 89 میں بچوں پر تشدد کی گنجائش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہزاد رائے نے تعلیم میں ریفارمز کے لئے فاونڈیشن بنائی، بچوں پر تشدد کا خاتمہ سب کے مفاد کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلوکار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی اداروں میں بچوں پر تشدد کی قانونی گنجائش کو تاحکم ثانی معطل کر دیا جب کہ عدالت نے شہزاد رائے کی درخواست پر حکومت سے 5مارچ تک جواب بھی طلب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر