معروف ولاگر اور یوٹیوبر عرفان جونیجو ولاگنگ سے بیزار ہو گئے ہیں اور انھوں نے یوٹیوب کو جزوی طور پر خیر باد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے نامور یوٹیوبراور ولاگر عرفان جونیجو نے اپنے یو ٹیو ب چینل پر’آئی کوئٹ‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی۔
اپنے سوشل میڈیا صارفین کےلئے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں عرفان نے یوٹیوب کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اب کسی بھی ایونٹ یا ایوارڈ کی تقریب میں بھی نہیں جاتا،حتیٰ کہ میں نے ٹوئٹر کو بھی چھوڑ دیا ہے اور کیمرہ استعمال کرنا بھی بہت کم کر دیا ہے۔
عرفان جو نیجو نے اس فیصلے کی تفصیل بتا تے ہو ئے بتا یا کہ جیسے جیسے میری شہرت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ویسے میری زندگی آرام دہ ہوتی جارہی ہے اور یہ سب مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

ولا گر نے کہا کہ ’میں نے ولاگز بنانا اس لیے شروع کیا تھا کیونکہ مجھے ولاگز دیکھنا بہت پسند تھا، مجھے لگتا تھا کہ ولاگز بنانے میں بہت مزہ آتا ہوگا۔
اتنی کا میابی ملنے کے باوجود بھی عرفان اس جاب(ولاگنگ) سے مطمئن نہیں اور انھوں نے دو ٹوک الفا ظ میں کہا کہ میں اب خود اعتمادی اور اضطراب کا شکار ہوں اور یہ تمام مسائل تب سے ہونا شروع ہوئے جب میرے یوٹیوب پر پانچ ہزار فلوورز ہوئے تھے۔
یو ٹیو بر نے بتا یا کہ ایک لڑکا جو کسی وقت میں اپنی زندگی میں مگن رہتا تھا اور دنیا کو اپنی نظر سے دیکھتا تھا لیکن اب وہی شخص اب دن بدن بد ظن ہوتا جارہا ہے اور یہ سب بھی ولاگ ہی کی وجہ سے ہورہا ہے۔

عرفان جو نیجونے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں یوٹیوب چھوڑ رہا ہوں اور اب کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کروں گا۔
ولاگر نے یہ بھی واضح کیا کہ ’میرا اگر دل کرے گا تو میں ولاگز بناؤں گا ورنہ نہیں بناؤں گا، ولاگنگ میری زندگی کی ترجیح نہیں رہی ، اب میں ولاگ اپنی مرضی سے مخصوص وقت پر ہی بناؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
