
پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ روانی سے انگریزی بولنا اور برانڈڈ مہنگے کپڑے پہننا بھر پور طرزِ زندگی کا نام نہیں ہے۔
بڑھتی ڈیمانڈ، کم پیسوں پرکام نہیں کریں گے
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں با صلاحیت اداکار نعمان اعجا ز نے کہا کہ مجھے اِس بات پر یقین ہے کہ روانی سے انگریزی بولنا اور مہنگے مہنگے برانڈڈ کپڑے پہننا بھرپور طرزِ زندگی کا نام نہیں ہے ۔
I believe life is not qualified by fluent english , branded clothes or a rich life style .it is measured by the number of face who smile when they hear your name. https://t.co/rOesGQrlAj
Advertisement— Naumaan Ijaz (@ijaz_naumaan) February 3, 2020
اداکار نے مزید لکھا کہ اچھی زندگی کا مطلب تو وہ لاتعداد چہرے ہیں جو آپ کا نام سُنتے ہی مُسکرا دیتے ہیں۔
اداکار نعمان اعجاز کے اِس ٹوئٹ پر ایک اورمعروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی دیگر سوشل میڈیا صارفین کی طرح متفق ہوتے ہوئے لکھا کہ یہ سچ ہے۔
True..🙂
Advertisement— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) February 3, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News