Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونم کپورنےآر ایس ایس چیف کوآئینہ دکھادیا

Now Reading:

سونم کپورنےآر ایس ایس چیف کوآئینہ دکھادیا
ممبئی

ممبئی میں ’گاڑی‘ چلانا اذیت ناک ہے؛ سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا اور اسے بیوقوف قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندوستان ٹائمز نے موہن بھگت کی تقریر کا کچھ حصہ ٹویٹ کیا جس میں موہن بھگت نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہےلوگ معمولی باتوں پر لڑتے ہیں طلاق اب زیادہ تران خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں تعلیم اور دولت لوگوں میں تکبرلاتی ہے اور اس ہی وجہ سے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں۔
آر ایس ایس کے چیف کے مطابق بھارت میں ہندو معاشرے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور ہندومعاشرے کے لوگوں کے پاس ایک فیملی کی طرح ساتھ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوسکتا۔
موہن بھگوت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر لکھا کہ کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے؟ انتہائی سخت بے وقوفانہ بیان ہے۔

Advertisement

سونم کپور کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسونم کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے موہن بھگوت پر شدید تنقیدکی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر