Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا پہلاٹیزر جاری

Now Reading:

پاکستانی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا پہلاٹیزر جاری
tich-button

پاکستانی فلم میں ایکشن پررومانس کا تڑکہ لگنے والا ہے، شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم   ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نئی پاکستانی فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس میں شہر اور گاؤں کی زندگی کی رونمائی کی گئی ہے۔

ایک منٹ چار سیکنڈ دورانیے پر مبنی فلم کے اس ٹیزر میں فلم کے دونوں مرکزی کردار فیروز خان اور فرحان سعید کو ایکشن میں دکھایا گیاہے۔

’ٹچ بٹن‘ فلمی دنیا میں فرحان سعید کی پہلی فلم ہےاور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کررہی ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایات قاسم علی مرید دے رہے ہیں

فلم کا ٹیزر فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

Advertisement

فلم کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

دوسری جانب فلم ’ماہِ میر‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو حیران کرنے والی ایمان علی فلم’ٹچ بٹن‘ میں اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی ۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عروہ حسین نے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کو بتایا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نےانکشاف کرتے ہوئےبتایاتھا کہ مشہور ڈرامہ  ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کا جو کردار حرامانی نے نبھایا دراصل وہ کردار میں کررہی تھی یہاں تک کہ کئی قسط بھی ریکارڈ ہوگئی تھیں لیکن اس دوران میں فلم’’ٹچ بٹن‘‘ جوکہ میری پروڈکشن پر مبنی ہے اس کی شوٹنگ کے لئے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب چلے گئی تھی۔

عروہ حسین نےکہا کہ ننکانہ صاحب میں فلم کا بڑا سیٹ لگنےکی وجہ سے میں اس قدرمصروف ہوگئی تھی کہ شوٹنگ چھوڑ کے آنا ناممکن تھااور یہ بدقسمتی ہی تھی کہ میں نے اس وقت ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ سے مزید کام جاری رکھنے پر معذرت طلب کرلی جس پر وہ مجھ سے بے حدناراض بھی ہوئے۔

Advertisement

اداکارہ عروہ نے مزید کہا کہ فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ جیسے ہی مکمل ہوئی میں اور میں واپس آئی توباقائدہ طور پرندیم بیگ کے پاس جا کر معافی بھی مانگی کیوں کہ وہ وقت میرے لئےمشکل ترین وقت تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر