Advertisement
Advertisement
Advertisement

مومنہ پھرٹرولنگ کی زد میں!

Now Reading:

مومنہ پھرٹرولنگ کی زد میں!
مومنہ

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ(پیسا) 2020کی چندروز قبل منعقد ہونے والی  تقریب میں پاکستان شوبزانڈسٹری کےستاروں نےخوب رونق لگائی۔

منفرد ایوارڈ کی اس تقریب میں ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکاراوں نےخوب جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر کسی نےمغربی طرز کے  گاونز تو کسی نے میسکیوں کا انتخاب کیا۔

اس موقع پرسوشل میڈیا بھی ایونٹ کی اپ ڈیٹ دینے کیلئے متحرک رہا، پیسا کی رنگینیوں کو لے کر جہاں اداکاراوں کے لباس کو مرکزنگاہ رکھا گیا وہیں ریڈ کارپٹ پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کو ان کے لباس کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

پیسا کی تقریب کے موقع پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کو پیلے رنگ کے مغربی طرز کے گاؤن میں دیکھا گیا جب کہ گلوکارہ نے بالوں کا رنگ بھی تبدیل کروا رکھا تھا۔

مومنہ مستحسن کے بالوں کا رنگ ان کے ریڈ کارپٹ پر زیب تن کیے جانے والے پیلے گاؤن سے کافی حد تک ملتا جلتا لگ رہا تھا۔

Advertisement

مومنہ مستحسن کا لباس اور بالوں کے رنگ کا انتخاب کرنا ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا اور سوشل میڈیا ٹرولز میدان میں آگئے۔

کسی نے مومنہ کے لک کو ہلدی اور بُھٹے سے ملایا تو کسی نے انہیں انڈے کی زردی قرار دے دیا۔

صارفین کی جانب سے ان کے ایوارڈ شو کی تقریب کے لُک پر ملے جلے انداز میں تبصرے سامنے آئے۔

ایک صارف نے مومنہ مستحسن کا موازنہ بھٹے سے کردیا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ انہیں انڈے کی زردی سمجھ بیٹھے۔

https://twitter.com/ChupShaa/status/1226102773588123649?s=20

سدرہ نامی ایک صارف نے گلوکارہ کے لک کو ہلدی سے تشبیہہ دی۔

https://twitter.com/Sidramalik99/status/1226353907129102336?s=20

Advertisement

ایک صارف نے اداکارہ کے لُک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ نے دراز (آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم) سے مومنہ مستحسن کو  خریدا ہو‘۔

ایک صارف نے گلوکارہ کا موازنہ ہالی وڈ کی اداکارہ سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایما واٹسن اور سستے میں ایما واٹسن‘۔

Advertisement

https://twitter.com/go_marcee/status/1226386687128940544?s=20

ایک صارف نے مومنہ کو چلتا پھرتا یرقان کہا۔

https://twitter.com/BDchaurasian/status/1226390391378923521?s=20

کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نےسوشل میڈیا پر منفرد پوز والی تصویر شیئرکی جس پر انہیں مداحوں کی جانب سےتنقید کانشانہ بنایاگیا۔

مداحوؓ کی تنقیدکانشانہ بننے والی تصویر میں سرخ میکسی میں ملبوس مومنہ صوفے پرالٹے پوز میں نظر آرہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B7yhIK9nn9y/?utm_source=ig_embed

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر