
ہالی ووڈ فلم برڈز آف پرے کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی کرائم ایکشن فلم ”برڈز آف پرے“ کی ہدایتکاری کیتھی یان نے کی ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں اداکار کرس میسینا، روزی پرز، مارگٹ روبی اور ایلا جے باسکوشامل ہیں۔
فلم کی کہانی کے حوالے سے بات کی جائے تو فلم کی کہانی مرکزی کردار ہیلری کے گر د گھومتی ہے۔
ہیلری جو اپنے بوائے فرینڈ جوکر سے رشتہ ختم ہونے کے بعد شدید بے چینی کا شکار ہو جاتی ہے اور چاہتی ہے کہ ہر فرد اس سے خوف زدہ ہو اور پھر تین سپر ہیرو خواتین کے ساتھ مل کر ایک مغوی لڑکی کو بچانے کے مشن پر نکل پڑتے ہیں۔
واضح رہے فلم برڈز آف پرے فلم بینوں کے لیے سینیما گھروں میں جلد پیش کر دی جائے گی اور دلچسپ کہانی ہونے کی وجہ سے یہ فلم شائقین کا دل جیتنے میں بھی کامیاب رہے گی۔
اس سے قبل ہالی ووڈ اسپورٹس فلم دی وے بیک کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا۔
فلم دی وے بیک کی کہانی ایک ایسے کھلاڑی کی ہےجسے نشے میں دھت رہنے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا لیکن کوچ بن کر اس کی واپسی ہوئی تو تاریخ رقم کر ڈالی۔
یاد رہے کہ کھلاڑی نےاپنی نشے میں دھت رہنےوالی بری عادت کو پس پشت ڈال کر کھلاڑیوں کو انتہائی بہترین انداز میں کورٹ میں اُتارا اور یوں وہ اپنے اوپر لگے ہوئے داغ کو تو دھونے میں کامیاب رہا۔
فلم میں بین ایفلک مرکزی کردار میں نظر آئیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانینا گونکر، ال میڈرگل، مشیلا واٹکنز و دیگر شامل ہے ۔
واضح رہے کہ فلم 6 مارچ کو ریلیز کی جائے گی جو فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔
ہالی ووڈ ڈرامہ’گیم آف تھرونز‘ کے ہوٹل کو فروخت کےلیے پیش کردیا گیا
گزشتہ روز قبل ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم آن وارڈ کے ٹریلر جاری کر دیا گئے ہیں جبکہ کہ فلم 6 مارچ 2020 کو ریلیز کی جائے گی جو شائیقین کی توجہ کا مرکز ضرور بنے گی۔
اس سے قبل ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر فلم ’پیٹر ریبٹ ٹو ‘کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔
ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’پیٹر ریبٹ ٹو ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کیونکہ اب نٹ کھٹ خرگوش اپنی شرارتوں سے ایک بار پھر سب کے ناک میں دم کرنے آریا ہے۔
ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر فلم ’پیٹر ریبٹ ٹو ‘ 19مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
اس قبل ہالی وڈ کیہالی ووڈ کی ہارر اورایکشن سے بھرپور فلم ’انڈر واٹر‘ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں کئی کلومیٹر گہرے سمندر میں خونی بلا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تعاون سے بننے والی انڈر واٹر فلم میں کرسٹن سٹیورٹ، وینسٹنٹ کیسل، جون گلیگر، ٹی جے ملر، جیسیکا ہین وکشامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News