Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی جواب دو! عوام کا پی ایس ایل تقریب کی بدانتظامی پرسوال

Now Reading:

پی سی بی جواب دو! عوام کا پی ایس ایل تقریب کی بدانتظامی پرسوال

پی ایس ایل 5 کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک عوام کے ذہن سے نہیں نکل پائی ہے اوراب یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کی  صورت  اختیار کرگئی۔ پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب کی تمام تر انتظامی ذمہ داریاں بھارتی شہریوں کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

پی ایس ایل سیزن 5 کی ناکامی کا سارا ملبہ پی سی بی نے میزبان احمد گوڈیل پر ڈالتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ کر دیا، لیکن کیا صرف افتتاحی تقریب کی ناکامی کے ذمہ دار صرف اور صرف احمد گوڈیل ہیں؟ کسی نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ سارے معاملات تو بھارتی شہری چلا رہے ہیں تو ایونٹ کیسے کامیاب ہوگا؟ اب ٹوئٹرپر پی سی بی کے حوالے سے ”پی سی بی جواب دو“ ٹرینڈ بن گیا ہےجس میں پی سی بی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔

20 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی جس پر مداحوں نے زبردست مایوسی ظاہر کی۔ دوسری جانب فنکار برادری بھی اچھا سلوک نہ ہونے پر ناراض ہیں۔ اب پی ایس ایل تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیاپر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کسی نے آرگنائزر علی گوڈیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بدانتظامی پر سوالات اٹھا دئیے۔

اینکر پرسن وقار ذکا نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اسی حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات میں جب میڈیا والوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں ایسے میں 132 کے قریب لوگ بھارت  سے آئے ہیں۔ کشمیر کے جو حالات چل رہے ہیں کیا ایسی صورتحال میں کوئی انڈین چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی ایونٹ کامیاب ہو؟

Advertisement

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں ایک فہرست بھی شئیر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ  پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 بھارتی شامل تھے۔ ایسے میں کوئی بھی پاکستانی ایونٹ کیسے کامیاب ہوسکتاتھا۔

انہوں نے کہا حکومت پاکستان سے پوچھتا ہوں کہ ان لوگوں کو پاکستان کیوں آنے دے رہے ہیں؟ کشمیر کو بھول گئے؟ ہر پالیسی ہمارے آرٹسٹ کیلئے ہوتی ہے؟وہاں ہمارے آرٹسٹ  کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ انہیں دھکے مار کر نکالا جاتا ہے، ہماری کسی انڈین شہری سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن ہمارے آرٹسٹ کو آپ لوگ ذلیل کرتے ہیں تو ہم آپ لوگوں کو کیوں آنے دیں؟

Advertisement

وقار ذکاءکا کہنا تھا کہ عوام پی سی بی سے پوچھے کہ 132 انڈین کیا کرنے آئے ہیں؟کیا پاکستان میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے؟ اگر یہ پاکستان کا ایونٹ تھا تو اس میں پاکستانیوں کو کام ملنا چاہیے تھا۔

اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ  پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی ذمہ داری  بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی۔ یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آیا۔

پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ سنبھالے کی ذمہ داری بھارتیوں کو دی گئی۔ اس بات کا کیا مطلب ہے کہ پاکستان اپنی ہی تقریب کا انتظام خود نہیں کرسکتا، ہمارے ملک میں یہ کیا چل رہا ہے؟

https://twitter.com/HamzaCh65042414/status/1231454593290244097?s=20

ایک صارف نے کہا کہ بھارتیوں نے ہماری تقریب کا بیرہ غرق کردیا۔ پی سی بی جواب دو!

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر