
پاکستان کی پسندیدہ جوڑی اداکارہ ہانیہ اور گلوکار اور اداکار واصم اظہر نوک جھوک کی وجہ سے سوشل میڈیا سے جڑے رہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں عاصم اظہر مزاح انداز میں ہانیہ سے سوال کر رہے ہیں۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے زلمی کی ہار کے بعد ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ شکست کھانے کے بعد کیسا لگ رہا ہے؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔
وقت یہ بھی گُزر ہی جائے گا، عاصم اظہر
گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پشاور زلمی کی اِس شکست کے بعد ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں عاصم اظہر قہقہے لگاتے ہوئے اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ ’ کیسا لگ رہا ہےہار کر؟‘
عاصم اظہر کے اِس سوال پر ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’ویسے پشاور زلمی نے بہت اچھا کھیلا ۔
ہانیہ کے جواب دینے پر گلوکار قہقہے لگاتے ہوئے بولتے ہیں کہ ’نہیں نہیں آج تو کراچی کا دن تھا۔‘
دوسری جانب ہانیہ اور عاصم کی ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B9Pg1mOl3jO/?utm_source=ig_web_copy_link
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اور ہانیہ عامر مذاق و مزاح والی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News