
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے لیے معروف اداکار فواد خان نے نیک خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی سپراسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ میں نےعہد وفا کے حوالے سے بہت اچھی باتیں سن رکھی ہیں، سب لوگ عہد وفا کی آخری قسط دیکھنے ضرور آئیں۔
واضح رہے ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
اس ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 46 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News