Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماریہ واسطی کی کراچی کنگ کو فتح پر مبارکباد

Now Reading:

ماریہ واسطی کی کراچی کنگ کو فتح پر مبارکباد
ماریہ واسطی

معروف پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے  کراچی کنگز کو فتح پر مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے  کراچی کنگز کو فتح پر مبارکبادپیش کردی ۔

Advertisement

یاد  رہے کہ  پاکستان سپر لیگ فائیو کے کراچی میں ہونے والے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے یک طرفہ مقابلے میں لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی نے 151 رنز کا ہدف 17.1 اوور ز میں حاصل کرلیا، اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان بالترتیب 69 اور 74 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

Advertisement

لاہور قلندرز  نے اپنی اننگز کا آغاز  محتاظ انداز میں کیا اور اس کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب فخر زمان 17 رنز بناکر عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد کرس لین اور ان فارم بیٹسمین بین ڈنک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور دونوں بالترتیب 5 اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے ٹاکرے میں لاہور نے کراچی کو شکست دی تھی۔

لاہور قلندرز اپنے 9 میچوں میں سے 4 میں کامیابی کے ساتھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر  8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جب کہ کراچی 8 میچ کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید
ایشیا کپ فائنل: تابش ہاشمی کا پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر