پاکستان کی نامور اداکارہ وینا خان نے عورت مارچ شرکت کے دوران ہاتھ میں اٹھائے گئے بینرز پر اداکارہ ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزخواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان نے مارچ میں شرکت کی تھی اس دوران انہوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا مجھے برتری نہیں برابری چاہیئے یہ تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر بھی شئیر کیں تھیں جن پر وینا ملک نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ والی آنٹی بات بعد میں کرتی ھے ناچنا پہلے شروع کر دیتی ھے سرِعام سگریٹ کا دھواں اڑاتی ھے اَدھ ننگی گھومتی ھے
اسکی تَھکی اداکاری پر لیجنڈری اداکار نے تنقید کیا کردی یہ تو انہیں پڑ ہی گئی تھی اور وہ بیچارہ اِسکی لمبی زبان سے بچنے کیلئے چُپ کرگیا
Advertisementاور اسے ابھی بھی برابری چاہیے pic.twitter.com/6mlVgIEFGK
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) March 8, 2020
اداکارہ وینا ملک نے ماہرہ خان کی تصویر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ والی آنٹی بات بعد میں کرتی ہے اور ناچنا پہلے شروع کر دیتی ہے سر عام سگریٹ کا دھواں اڑاتی ہے۔
اداکارہ وینا نے ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ان کی تھکی اداکاری پر لیجنڈری اداکار نے تنقید کردی تو یہ ان کے پیچھے پڑ گئیں تھیں اور وہ بیچارہ ان کی لمبی زبان سے بچنے کے لئے چُپ کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے ایک شو میں انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کو ان کی اداکاری پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
