ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے،شائقین بک اِٹ ناؤ اور دیگر سینماؤں کی ویب سائٹس سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے بعد ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
