مشہورہالی وڈ فلم سیریز’اسٹاروارز‘ کےاداکاراینڈریوجیک کوروناکاشکارہوکرزندگی کی بازی ہارگئے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق اینڈریوجیک نےاسٹار وارز کی حالیہ فلم میں کرداراداکیاتھا،ان کی عمر 76 برس تھی۔
جیک اینڈریوبرطانیہ کےایک اسپتال میں زیرعلاج تھے،جبکہ ان کی اہلیہ گیبریل روجرز آسٹریلیا میں ازخودتنہائی اختیارکی ہوئی ہیں۔
جیک کےقریبی ساتھیوں کےمطابق سماجی دوری کےوقت میں جیک کی آخری رسومات کےحوالےسےکچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا
گزشتہ روزکئی دہائیوں سےجاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کےذریعےلوگوں کےچہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنےوالےمزاحیہ اداکارکین شیمورا کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔
جاپانی میڈیا کے مطابق 70 سالہ اداکارکین شیمورا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی۔
کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
