پاکستان کی اداکارہ سارہ لورین نے وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر د یا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ لورین نے بیرونی ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیےعمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
Finally some light in these tough times .Thank you to the Pakistani authorities.just been informed that we will be flying back to our homes tomorrow .( Tuesday 14th April 2020) @ImranKhanPTI @PTIofficial
— ( sara loren) (@saraloren101) April 13, 2020
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انہیں اندھیروں میں روشنی کی کرن دکھائی دی۔
اداکارہ نے بتایا کہ حکام کی جانب سے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ آج اپنے گھر روانہ ہوجائیں گی۔
سارہ لورین نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی کو وطن واپس لایا جائے گا ۔
دوسری جانب اداکار شمعون عباسی نے بتایا کہ وہ آج دوپہر 3 بجے بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ جائے گے۔
اداکار نے بتایا کہ یہ براہ راست پاکستان کی پرواز ہے۔
شمعون عباسی نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر سب سے پہلے کورونا سے متعلق ٹیسٹ کرواں گا۔
انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تھائی لینڈ میںں پاکستان کی ایمبیسی سمیت وزیر خارجہ، عتیقہ اوڈھو اور ان کی آواز بلند کرنے میں پیش پیش صحافتی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ 21 افراد پر فضائی مشتمل عملہ 25 فروری سے تھائی لینڈ میں موجود تھا جس کو پاکستان واپس بلانے کے لیے عمران کان نے اقدامات اٹھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
