
پاکستان میں نشر ہونے والے ترکی ڑامہ ارطغرل غازی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے اس کی کامیابی کے حوالے سے بات کی ہے۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خوائش پر ترکی کے اس مشہور ڈرامے کو پاکستان میں نشر کیا گیا جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے ڈرامہ کے حوالے سے کہا کہ ‘ارطغرل غازی’ کی کامیابی کا سہرا اس کی ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔
Our show @TRTErtugrul_EN is currently trending number 1 on @YouTube in Pakistan. 15+ million views in a few days since we launched the Urdu show with dubbing from @PTVHomeOfficial – if you’re an Urdu speaker watch here: https://t.co/02Wvt2ubeP #Eyvallah #Ertugrul pic.twitter.com/iOXQ2YQ4o0
— Riyaad Minty (@Riy) May 3, 2020
پاکستان میں آج کل ہر سو ترک ڈرامه سیریل ارطغرل غازی کا ڈنکا بج رہا ہے۔
اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیے جانے والا یہ تاریخی ڈرامہ پانچ سیزن پر مشتمل ہے۔
اس ڈرامے میں مرکزی کردار قبائلی سردار ارطغرل غازی ہیں۔
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے ایک میڈیا نمائندے سے ارطغرل سیریز کی بڑی کامیابی کے بارے میں بات کی۔
ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ہر قسط یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہی ہے۔
ریاض منٹی نے بتایا کہ یوٹیوب چینل پر 30 ملین سے زیادہ اور 600،000 سے زیادہ صارفین ہیں جو اس ڈارمے کو آن لائن دیکھ رہے اور اتنی بری تعداد مین اس ڈرامے کو دیکھنا بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تاہم ، بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھ جانے کی امید ہے۔
یہ سیریز ترکی کی سرکاری میڈیا کمپنی ٹی آر ٹی نے تیار کی تھی ، مقبول ڈرامہ کو کئی زبانوں میں ڈب کیا گیا تھا۔مشہور ٹی وی سیریز میں انجین الٹان ڈیزیٹن نے مرکزی کردار ادا کیا۔
ڈرامہ سیریز سے پتہ چلتا ہے کہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ کب قائم کی گئی تھی اور اس کی قیادت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد کی تھی۔
وزیر اعظم عمران نے مشترکہ طور پر پاکستانیوں کو اسلام کے سنہری دور سے روشن ہونے کے لئے سیریز دیکھنے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے کہا پاکستانی نوجوان ترکی کا ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News