Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین نے پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک  کو مشورہ  دے دیا

Now Reading:

یاسر حسین نے پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک  کو مشورہ  دے دیا

پاکستان کے ناموراداکار یاسر حسین نے سرکاری ٹی وی کو مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹٓاگرام پر اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے پاکستان ٹیلیوژن کو مشورہ دیا کہ ہمارے سرکاری ٹی وی کو چاہیے کہ اپنے فنکاروں کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ پر مبنی ڈرامہ بنائے۔

اداکار یاسر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اُن فنکاروں سے کام لے جن کے پاس اداکاری کی قابل صلاحیت ہے اور جو اِس ملک میں رہنے کے لیے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔

یاسر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ترکش ڈراموں کے نشر ہونے پر تنقید بھی کی۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ لنڈے کےکپڑے اور ترکش ڈرامے دونوں ہی ہماری مقامی انڈسٹری کو تباہ و برباد کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب  آپ کے پیاروں کو اُن کی نوکری سے نکال کر اُن کی جگہ تُرک لوگوں کو نوکری دی جائے گی تو شاید اُس وقت آپ کو میری باتیں ٹھیک لگیں گی۔

یاس نے ید دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک ایک سرکاری ٹی وی ہے۔

یاد رہے کہ تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں تُرک سیریز کے پاکستان میں نشر کیے جانے پر کچھ پاکستانی فنکار خوش نظر نہیں آرہے ہیں وہیں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو ’دیرلیش ارطغرل‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے پر بےحد خوش ہیں۔

Advertisement

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر