وزیراعظم کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی شہرت میں اضافہ ، پی ٹی وی ہوم پر نشر ہونے والا ڈرامہ عالمی ریکارڈ کی جانب گامزن ، ترک تاریخی ڈرامے کے یوٹیوب پر انیس روز میں انیس لاکھ سبسکرائبرز ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامے ریلیز ہونے سے اب تک صرف پہلی ہی قسط کے دو کروڑ ویوز آچکے ہیں ، تاریخی ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی اردو ڈبنگ میں اٹھارہ قسط ریلیز ہوچکی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچیس مئی تک ساڑھے چھ ملین کا ریکارڈ بنانے کی کوشش جاری ہےجو اس ڈرامے کو ایک ایسے ریکارڈ کی جانب لے جائے گی جسے توڑ نا ممکن نہیں ۔
پی ٹی وی ہوم پر نشر ہونے والا ڈرامہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر ریاض منٹی نے ڈرامہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘ارطغرل غازی’ کی کامیابی کا سہرا اس کی ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کے خاطر حلیمہ نے پرینکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دی
ریاض منٹی نے بتایا کہ یوٹیوب چینل پر 30 ملین سے زیادہ اور 600،000 سے زیادہ صارفین ہیں جو اس ڈارمے کو آن لائن دیکھ رہے اور اتنی بری تعداد مین اس ڈرامے کو دیکھنا بڑی کامیابی ہے تاہم بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھ جانے کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تاریخی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہارکیا تھا۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
