 
                                                                              معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پراپنے ایک بیان کے بعد صارفین کی جانب سے شدید برہمی کے اظہار کے بعد خاموشی توڑ دی اور اپنے دیئے گئے بیان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے اداکار کا کہناہے کہ ’کل سے سوشل میڈیا پراپنا ایک بیان دینے کے بعد لوگوں کی جانب سے ردعمل پر حیران بھی ہوں اور شدید دکھ بھی محسوس کررہا ہوں۔ میری بات بغیر سمجھے اپنے ہی لوگوں نے اتنی ساری باتیں سنا دیں۔ مجھے اس بات پر سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیوں غلط فہمی کا شکار ہورہےہیں‘ ۔
Time we learn to understand – respond and do not 'REACT' without thinking. pic.twitter.com/w2ZEy1GOFS
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) June 5, 2020
فیصل قریشی کا کہناتھا کہ ’ لوگوں نے میری بات سمجھی ہی نہیں بلکہ میں تو کہوں گا انہوں نے پوری بات پڑھی ہی نہیں، میں نے کووڈ 19 کے بارے میں بات کی، لوگ بس ارطغرل پڑھ کر مجھ پر سوشل میڈیا پر حملہ آور ہوگئے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلے کورونا کے حوالے سے بتانا چاہوں گا کہ یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اور لوگ نہیں سمجھ پارہے اور نہ اسکی کوشش کررہے ہیں‘۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ انکے ایک دوست اور جاننے والوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے اور وہ لوگ اس مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ اسکی اذیت بھی وہی سمجھ سکتے ہیں جن کے گھر سے کوئی نہ کوئی چلا گیا ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہے تو یہ بات بالکل غلط ہے انکے لیے ہی میں نے یہ بات کی تھی جو غلط پیرائے میں لے لی گئی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ لوگوں کی جانب سے یہ باتیں سامنے آئیں جو کہ عقل سے بالاتر بات ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں کو سمجھ رہے کہ وہ ایک حقیقت ہیں، اور ان فنکاروں کے انسٹاگرام پر جاکر انکو تانے دیے جارہےـ۔
فیصل قریشی کا کہناتھا کہ ’میں نے اپنے پیغام میں ایسی ذہنیت رکھنے والے افراد کے بارے میں بات کی اور بات اتنی سی ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو جب ہم نے ترک زبان میں سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھا تھا ہمیں وہ تب بھی سمجھ آگیا تھا تاہم اب یہ لوگ وہی ڈرامہ اردو میں دیکھ رہے ہیں پھر بھی سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس کا اصل مقصد کیا ہے‘ ۔
اداکار نےلوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کہنے سے پہلے پوری بات کو سمجھ لیا کریں۔
خیال رہے کہ اداکار فیصل قریشی کی جانب سے انسٹاگرام پرایک اسٹوری لگائی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ ’یہ سچ ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جسے کورونا وائرس تو ایک ڈرامہ لگتا ہے لیکن ہم ارطغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں‘۔
بعد ازاں اداکارفیصل قریشی کی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 