Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے

Now Reading:

میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے
khalil imran

پاکستان شو بز انڈسٹری کے نامور ڈراما رائٹر خلیل الرحمان قمرجو ٹی وی سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سمیت متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں کے مصنف ہیں، نے وزیراعظم عمران خان کو پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کئی ٹوئٹس کیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کے بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہوجائے، تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں۔

Advertisement

خلیل الرحمان قمر کے اس اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سپورٹرز کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

شدید مخالفت دیکھنے کے بعد خلیل الرحمان قمر نے سخت الفاظ استعمال کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے تما م مداحوں سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالیاں مت دیجئے۔

Advertisement

انھوں نے مزید ٹوئٹ کی جس میں کہا کہ عمران خان میری بھی امید ہے ، میں ڈر رہاہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 25 روپے اضافے پر جہاں پاکستانی وزیراعظم عمران خان پر سیخ پا ہیں، وہیں شوبز ستارے بھی وزیراعظم  کو خوب آڑے ہاتھوں لے کر اپنی اپنی رائے کااظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر