
خود کشی کرنیوالے بالی ووڈ ہیرو سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قتل کی کسی قسم کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ پر 5 ڈاکٹرز کے دستخط موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ سوشانت کے جسم پر کوئی چوٹ نہیں پائی گئی، یہ واضح طور پر خود کشی کا کیس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشانت کے خاندان نے بھارتی پولیس کی خودکشی کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے تفتیش درست سمت میں آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی ہی ثابت ہوئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے ان کے کمرے سے خودکشی کی وجہ سے متعلق کوئی نوٹ نہیں ملا تھا۔
سوشانت سنگھ نے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو خودکشی کر لی تھی، ان کی پھندہ لگی لاش ان کے گھر سے ملی تھی جوکہ ڈپریشن کے بھی مریض تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News