
طویل مشقت اور محنت سے کامیابی حاصل کرنے والوں میں مشہور یوٹیوبر زید علی کا شمار بھی ہوتا ہے، زید علی نے بالاخر اپنی جدوجہد اور خودکشیوں کے خیالات کے بارے میں کھل کر بتاہی دیا۔
تفصیلات کے مطابق زید علی نے فیس بک پوسٹ پرایک طویل پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انھوں نے دنیا بھر میں مو جود اپنے مداحوں کےلئے لکھا کہ میں ایک امیر گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا، مجھے اسکول میں کوئی پسند نہیں کرتا تھا نہ دوست بنانا چاہتا تھا اور میرا مذاق اڑایا جاتا تھا،کبھی کبھی مجھے خود کشی کے خیالات بھی آتے تھے اور میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا تھا۔
I wasn’t born in a rich family. Growing up, I was bullied and the most hated kid at my school. No one really wanted to…
Gepostet von ZaidAliT am Dienstag, 28. Juli 2020
عالمی شہرت یافتہ یو ٹیوبر نے بتا یا کہ لیکن اللہ کے پاس بہترین منصوبے ہیں،میں نے ہر ایک چیز کے لئے اس کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے نوازا ہے،اگر آپ زندگی میں کسی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو ، میں چاہتا ہوں کہ آپ ایمان رکھیں اور مضبوط رہیں ، کیوں کہ اللہ تمام منصوبہ سازوں میں بہترین ہے اور اس کے پاس آپ کے لئے کچھ حیرت انگیز چیز ہے۔
واضح رہے کہ باصلاحیت پاکستانی یوٹیوبر زید علی ان لوگوں میں شامل ہے جو انتہائی کم عمر میں ہی جدوجہد کے بعد کامیابی اور شہرت کی بلندی کو پہنچ چکے ہیں،وہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ فولو کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔
زید علی کی ویڈیوز کو پوری دنیا میں بڑی تعداد میں دیکھا جاتا ہے، اگر یوں کہا جائے کہ پاکستان میں بلاگنگ کے رجحان کی شروعات کرنے والے ہی زید علی ہیں توغلط نہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News