
پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اس ڈرامے پرسوشل میدیا پر جاری بحث کے بعد اب حال ہی میں جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے اس ڈرامے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس ڈرامے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے ۔
دارالعلوم کراچی نے ارطغرل غازی کو دیکھنا نامناسب قرار دیتے ہوئے فتویٰ دیا کہ اسلامی ڈراموں سمیت تمام ڈرامے اسلام کے خلاف ایک سازش ہے جنہیں دیکھنا مسلمانوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔
جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے کے مطابق اسلام اور اسلامی شخصیات کو یا ان کے کارناموں کو ڈراموں یا ویڈیو فلموں کے ذریعہ پیش کرنا خود ان ہستیوں کی شان مجروح کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ڈراموں میں غلط بیانی اور غلط انتساب تقریباً لازمی ہے، لہٰذا اس کو اسلامک ڈرامہ کہنا یا اس طرح ڈراموں کی شکل میں بلند پایہ شخصیات کا کردار پیش کرکے اسے اسلام کی خدمت سمجھنا درست نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News