پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقارعدنان سمیع خان آئے روزسوشل میڈیا پر خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں، لیکن گلوکار نے اس مرتبہ سوشل میڈیا پر با لی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا کا مکروہ چہرہ دیکھانے کی کو شش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعدنان سمیع نے اپنی ایک ٹوئٹ سے بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے ایوارڈ شو کے دہرے معیار سے پردہ اٹھا دیا۔
عدنان سمیع نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایوارڈ شو میں بلامعاوضہ پرفارمنس کے عوض ایوارڈ کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔
Absolutely correct! I have faced similar ‘negotiations’ where they have wanted me to perform free of charge and bag the award… I told them to F*** Off- I will never ‘buy’ an award!! My dignity & self respect is all that I will take into my grave- nothing else!! https://t.co/TDmt7Hx6m5
Advertisement— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) July 26, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ایوارڈ شو کسی کو سراہنے یا کسی فلم کی پزیرائی کے لیے نہیں منعقد کئے جاتے بلکہ ان ایوارڈ شو کو ’مذاکرات‘ کا نام دے دیا جانا چاہیئے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدنان سمیع نے لکھا کہ میں نے ایسے ایوارڈ کی پیشکش رد کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ خریدوں گا نہیں، میری عزت، وقار اور نفس میرے ساتھ میری قبر تک جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
