
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت حسین نے عدالت کے اس فیصلے کو مثالی قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جا ری کیا ہے۔
پب جی کی بندش پر جتنے “سب جی حضوری” میں لگے ہوئے تھے وقار ذکا نے “ہٹ جی” کر کے سب کو ہٹا دیا، عدالت کا ایک مثالی فیصلہ، تفریح اور غیر نصابی سرگرمیوں سے دور اہلیان پاکستان کے پاس چند ہی تو ذرائع ہیں کیا انہیں بھی ان سے چھین لیا جائے؟
@ZakaWaqar #thankyouwaqarzaka— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 24, 2020
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ پب جی کی بندش پر جتنے “سب جی حضوری “میں لگے ہوئے تھے وقار ذکا نے “ہٹ جی” کر کے سب کو ہٹا دیا، عدالت کا ایک مثالی فیصلہ، تفریح اور غیر نصابی سرگرمیوں سے دور اہلیان پاکستان کے پاس چند ہی تو ذرائع ہیں کیا انہیں بھی ان سے چھین لیا جائے۔
انھوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں وقار ذکا کا شکریہ بھی ادا کیا جس کے بعد وقار ذکا نے بھی جوابا شکریہ ادا کیا ۔
Thank you ab ap @technologymove1 join karein ap PTI ko bye bye https://t.co/nmWZAvoBOL
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) July 24, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News