
پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی نے ’لیاری گینگ وار‘ پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کررہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے۔
نبیل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ویب سیریز کی شُوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی اور اس نئے پراجیکٹ کی نبیل قریشی اور فزا علی مرزا مشترکہ طور پر ہدایت کریں گے۔
نبیل قریشی نے بتایا کہ لیاری گینگ وار پر بننے والی اس ویب سیریز میں فزا علی پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گی۔
AdvertisementYes that's true we at @FilmwalaP making a web series on "LYARI GANG WAR" HV been working on it for quite long time & this is the best time to announce ! @fizza999 thankyou @galaxylollywood https://t.co/7WZLqid4pz
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) July 19, 2020
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کو فلم والا پکچرز کے بینر تلے تیار کیا جائے گا۔
نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس نئی ویب سیریز کو ’او ٹی ٹی‘ پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
لیاری گینگ وار پر بننے والی ویب سیریز کو علی عباس اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔
ہدایت کاروں کی جانب سے مزید تفصیلات تو شیئر نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News