
پاکستان کے نامورورسٹائل کلاسیکل گلوکار سجاد علی آج اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سجاد علی 24 اگست1966 کولاہور میں پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی۔
اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سجاد علی نے اپنے چچا تصدق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔
سجاد علی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لئے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا اور چودہ برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا، انیس سو ترانوے میں سجاد علی کے گانے بے بی آ نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں ، جن میں چیف صاب ، ابھی موڈ نہیں ،سوہنی لگ دی شامل ہیں۔
صرف یہی نہیں ورسٹائل سنگرسجاد علی نے فلموں میں اداکاری اور ہدایتکاری کے جوہر بھی دکھائے ان کی فلمو ں میں لو لیٹر ،منڈا تیرا دیوانہ ، ایک اور لو سٹوری شامل ہیں۔
سجاد علی کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، ان کا آخری البم 2008میں ریلیز ہوا تھا۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہلکے انداز میں گا کر غزل گائیکی کو بھی نیا رنگ دیا، فلم بول کے لئے گائے گانے، دن پریشان ہے کو بہت پسند کیا گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News