کامیڈین کاشف خان کی جواں سالہ بیٹی ربیکا نے شوبز میں انٹری دے دی۔
بول انٹرٹیمنٹ پر اداکار دانش تیمور کی میزبانی میں گیم شو’’ایسے چلے گا ‘‘ کی ٹیم میں شامل ربیکا نامی لڑکی صرف گیم کی کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ کامیڈین کاشف خان کی بیٹی بھی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CD_dzC0lHE_/
17 سالہ ربیکا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زائد جب کہ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD6BysIlifA/
ربیکا ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی لوہا منوا چکی ہیں اور اس حوالے سے اب تک کئی پروجیکٹ بھی کرچکی ہیں اور وہ آج کل ایک مشہور بیوٹی پالر سے وابستہ ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CBig4k8lJ9x/
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
